پاکستان برائے فروخت نہیں، پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور  نے واضح الفاظ میں کہا  ہے کہ پاکستان امریکی امداد کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہا اور نہ ہی یہ  برائے فروخت ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ’جس طرح پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی کسی اور ملک نے نہیں لڑی، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اچھے رہنے چاہیے، اتحادی ایک دوسرے کو تنبیہ  جاری نہیں کرتے اور   نہ ہی الزام تراشیاں کرتے ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے امریکہ کے  پاکستان پر دباؤ ڈالنے اور اس کی کامیابیوں کو تسلیم نہ کرنے  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  اس پہلو کا  تعلق ماحول کے ساتھ ہے، پاکستان نے اپنی سرحدی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور انہیں شکست دی، افغانستان کی اپنی تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ ہے جن کا جب غیر ملکی افواج سامنا کرتی ہیں تو انہیں کئی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے لہذا وہاں پر  جنگ لڑنا ایک  آسان کام نہیں، امریکہ نے اس حوالے سے پاکستان سے جس   تعاون کا بھی مطالبہ کیا وہ ہم نے فراہم کیا۔  لیکن افغان جنگ کے فیصلہ کن مرحلے میں اب  امریکہ، اس کی اتحادی افواج اور افغان  قوتوں کو ہی نبردِ آزما ہونا  ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply