• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بال ٹھاکرے پر فلم کے ٹیزر کو تیس لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا

بال ٹھاکرے پر فلم کے ٹیزر کو تیس لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا

شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے پر بہت کچھ لکھا اور سنایا جاچکا ہے تاہم اب بہت جلد ان کی زندگی پر بنائی گئی فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے ۔تاہم حیرت انگیز طور پر بال ٹھاکرے پر بننے والی اس فلم کے ٹریلر کو ریلیز ہونے کے فوری بعد تیس لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔ٹریلر کا آغاز ایک تباہ حال اور بکھرے ہوئے مقام سے ہوتا ہے جس کے بعد ایک شیر خوار بچے کو زمین پر بیٹھے ہوئے روتا ہوا دکھایا جاتا ہے جس کے بعد کچھ شر پسند افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم آخر میں بال ٹھاکرے جس کا کردار نواز الدین صدیقی ادا کررہے ہیں ، ان کو دکھایا گیا ہے جو کہ عوام سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply