عابد میر کا موقف /مکالمہ کے سوالات کے جواب

مکالمہ نے محترم عابد میر کی مبینہ گمشدگی پہ ایک سپیشل رپورٹ شائع کی تھی تاکہ حساس معاملے پہ چھائی پراسراریت دور ہو۔ (لنک) اسی سلسلے میں مکالمہ نے عابد میر کو کچھ سوالات بھیجے جن کا جواب انھوں نے دیا ہے۔ مکالمہ قارئین کیلئیے یہ سوالات و جوابات حاضر ہیں۔

۱- آپ کی گمشدگی دوستو اور خیر خواہوں کی تشویش کا باعث بنی۔ لیکن اس سے وابستہ پراسراریت نے تنازع پیدا کیا۔ آپکی ویڈیو بھی واضح بات نہیں کرتی۔ ایسے میں کیا آپ واضح طور پہ یہ کہیں گے کہ آپ گلگت اپنی مرضی سے نہیں گئے بلکہ آپکو لیجایا گیا تھا؟

جی میں اپنی مرضی سے گیا تھا۔

۲-آ پ کے میزبان عزیز جمالی نے واضح طور پہ کہا ہے کہ آپ اپنی مرضی سے ٹائم آوٹ کرنے آئے تھے۔ آپ کا اس پہ کیا موقف ہے  ؟

عزیز جمالی صاحب جو بھی کہہ رہے ہیں، ٹھیک کہہ رہے ہیں۔

۳- کیا یہ سچ ہے کہ آپ کو اسلام آباد سے اغواء  کیا گیا اور حالت خراب ہونے پر آپ کو گلگت ،عزیز جمالی کے حوالے کیا گیا؟

نہیں، ایسا کچھ نہیں ہوا۔

4- اگر آپ کو آپ کی مرضی کے خلاف کہیں لے جایا گیا تو گلگت کے بجائے کہیں اور کیوں نہیں؟ کیا آپ نے خود گلگت پہنچانے کیلئے کہا تھا؟

نو کمنٹ

۵- کیا یہ سچ ہے کہ آپ 9 مارچ سے ہی اپنی فیملی سے رابطے میں تھے؟

فیملی تک میری خیریت کی اطلاع پہنچ چکی تھی، میرا ان سے رابطہ دس مارچ کی صبح کو ہُوا۔

6۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی فیملی نے معاملہ مِس ہینڈل کیا؟

Advertisements
julia rana solicitors london

فیملی سے کچھ غلطیاں ہوئیں، مگر ان کی تشویش بجا تھی۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply