15 مارچ سے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد: ملک بھر میں 15 مارچ سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔

پاکستان کے موسم سے متعلق ویب سائٹ نے پاکستان بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 15 مارچ سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ اپریل کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گے جبکہ اس دوران بیشتر علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث گندم کی تیار فصلوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا بھی امکان ہے۔ جس کے باعث ایک بار پھر موسم سرد ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا

Advertisements
julia rana solicitors london

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے تقریبا 15، 20 روز تک جاری رہے گا جبکہ سیاحوں سے شمالی علاقہ جات کے سفر سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply