مریم نواز 2 روزہ تنظیمی دورہ فیصل آباد کرکے واپس آچکی ہیں۔ دوران اجلاس لیگی رہنما مریم نواز کے سامنے پھٹ پڑے۔ جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت ڈویژنل سطح کااجلاس ہوا جس میں شرکاء کی جانب سے مہنگائی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعدد رہنماؤں نے مریم نواز کے سامنےشکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جس قدر مہنگائی ہورہی ہے عوام پارٹی سے نالاں ہے، جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کہ اصلیت عوام تک پہنچائیں اورعوام کو بتائیں کہ مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہورہی ہے۔
مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو پنجاب کے الیکشن کے لیے بھرپور تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو امیدوار اپنے آپ کو حلقے میں کمزور سمجھتا ہے وہ اپنے کاغذات جمع نہ کروائے جب کہ کل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا جائے گا جو آئندہ ہفتے تک ٹکٹیں فائنل کرے گا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں