• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 8 کروڑ سےزائد افراد جبری طور پر بے گھر ہوئے : اقوام متحدہ

8 کروڑ سےزائد افراد جبری طور پر بے گھر ہوئے : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2021 کے آخر تک دنیا بھر سے 8 کروڑ 93 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے 2021 کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر سے 8 کروڑ 93 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ، نقل مکانی کی مختلف وجوہات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، تنازعات اور ظلم و ستم کے واقعات شامل ہیں۔

مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک میں ترکی، کولمبیا، یوگنڈااور جرمنی شامل ہیں، افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد اکثر افغان شہریوں نے صورتحال سے فرار حاصل کرتے ہوئے دیگر ممالک میں پناہ لی ، ان میں سے ایک 16 سالہ افغان مہاجر فرانس کے ایک کیمپ میں رہنے پر مجبور ہے۔

مختلف ممالک میں مقامی شہریوں کی جانب سے بھی مہاجرین کو شدید تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، مغربی فرانس میں مہاجرین کے لیے سینٹر قائم کرنے کے اقدام کے خلاف دائیں بازوں کی جماعتوں کی جانب سے احتجاج ہوا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی او ایم) کے مطابق روہنگیا پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سمندر اور خشکی کے راستے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا رخ کر رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply