پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر راجہ شکیل زمان کو بلال عرف ظل شاہ کی موت کے حقائق چھپانے پرحراست میں لے لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر راجہ شکیل زمان پر ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملکر اصل شواہد غائب کرنے کی کوشش کے الزام بھی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے 8 مارچ کو جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی ہلاکت کے حقائق سامنے آنے لگے۔
نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 مارچ کو پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی بلال عرف ظل شاہ کو بظاہر کسی گاڑی نے ہٹ کیا، جس گاڑی نے ہٹ کیا تھا سمجھ یہ آ رہی ہے وہی گاڑی اسپتال لے کر آئی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں