کرکٹ میں کرپشن

یہ حیرت کی بات ہے کہ جب ہم ہر سطح پر کرپشن کو برداشت کرتے ہیں، سیاست میں یہ دلیل دیتے ہیں کہ فیصلہ پرفارمنس پر ہوگا تو کرکٹ میں اس کلیے کو کیوں نہیں اپناتے۔
وہاں کرپٹ کھلاڑیوں کو سخت سزا کی حمایت کیوں کرتے ہیں۔ یہ پاکستان سپر لیگ کے خلاف یہود و ہنود کی سازش بھی ہو سکتی ہے ،اور یہ ہمارے ایک بڑے کھلاڑی کے ساتھ بھی زیادتی ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں اوپن کا مسئلہ پہلے ہی شدید ہوتا جا رہا ہے۔۔۔ اب ایک جارح مزاج اوپن مل رہا تھا تو یہ مسئلہ سامنے آگیا۔
حالانکہ دیکھنا چاہیئے کہ یہ کھلاڑی اپنی جارحیت کی وجہ سے عوام میں کتنا مقبول ہے اور اس کی پرفارمنس آنے والے وقت کے ساتھ بہتر ہورہی ہے یا نہیں۔
کرپشن کو مسئلہ مت بنائیں۔ اپنے ٹیلنٹ کو عدالتوں میں خوار مت کریں ان کی پرفارمنس کا جائزہ لیں اور اس پر فیصلہ کریں۔

Facebook Comments

دائود ظفر ندیم
غیر سنجیدہ تحریر کو سنجیدہ انداز میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply