• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مائرہ خان کو بچھو نے کہاں کاٹا؟ اداکارہ کے بڑے انکشافات

مائرہ خان کو بچھو نے کہاں کاٹا؟ اداکارہ کے بڑے انکشافات

پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ 2 مرتبہ خطرناک حادثوں کا شکار ہو کر موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ مائرہ خان اپنےساتھی اداکار نعیم حق کے ہمراہ نجی پروگرام میں ذاتی زندگی سمیت شوبز انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیا۔ مائرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے سوات کے ایک قبرستان میں سین شوٹ کروا رہی تھیں کہ انہیں اچانک ایک بچھو نے کاٹ لیا۔

لانچنگ میں ناکامی، جاپان نے خلائی راکٹ خودکار طریقے سے تباہ کردیا
اداکارہ کا مزید اس پر کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوا کہ ان کے پاؤں پر کوئی چیز کاٹ گئی ہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسٹریچر پر ڈال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر انہیں معلوم ہوا کہ انہیں ایک مقامی خطرناک کالے بچھو نے کاٹ لیا تھا۔ مائرہ خان کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے لگ رہا تھا کہ میں مرنے والی ہوں اور یہ میرا آخری وقت چل رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ اس ہی مہینے میں دوسری مرتبہ ایک اور خطرناک واقعہ پیش آیا تھاجہاں سوات سے واپسی میں پہاڑی اور کھائی کے درمیانی راستے میں ان کی گاڑی کے بریک فیل ہو گئے اور گاڑی پہاڑی پر چڑھانی پڑی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply