• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیویارک سے دہلی پرواز میں مسافرپرپیشاب کرنیوالاطالبعلم گرفتار

نیویارک سے دہلی پرواز میں مسافرپرپیشاب کرنیوالاطالبعلم گرفتار

نیو یارک سے دہلی جانے والی امریکن ایئر لائنز کی پرواز میں بزنس کلاس کے مسافر پر پیشاب کرنے اور عملے کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں ایک امریکی کالج کے طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا۔

جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے آنی والی پرواز اے اے 292 جب مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی شام اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تو 21 سالہ انڈین شہری آریان ووہرا کا سامنا پولیس سے ہوا۔

امریکن ایئر لائنز نے بتایا کہ ووہرا ’بہت زیادہ نشے‘ میں تھے اور عملے کی ہدایات کو نظر انداز کر رہے تھے۔

ایئرلائن نے بتایا کہوہ آپریٹنگ عملے کے ساتھ بار بار بحث کر رہے تھے، بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تھے، اور عملے اور طیارے کی حفاظت کو مسلسل خطرے میں ڈال رہے تھے اور ساتھی مسافروں کی حفاظت میں خلل ڈالنے کے بعد آخر کار سیٹ نمبر 15 پر بیٹھے (ایک مسافر) پر پیشاب کر دیا۔

پائلٹ نے بدتمیز مسافر کے بارے میں متنبہ کرنے کے لیے ہوائی اڈے کی سکیورٹی کو پہلے ہی بتا دیا تھا۔

ہوائی اڈے کے ڈپٹی چیف آف پولیس دیویش کمار مہلا نےبتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے طیارے سے اتارے جانے کے بعد بھی وہ بدسلوکی کرتے رہے۔دیگر مسافروں کو ایسا کرنے سے روکنے کے لیے اس مسافر کے خلاف سخت ترین ممکنہ کارروائی کی جائے گی۔

دیویش کمار مہلا نے مزید کہا کہ بزنس کلاس میں سفر کرنے والا متاثرہ شخص امریکی شہری تھا اور اس نے پولیس میں شکایت نہیں کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص کے خلاف انڈیا کے سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ’فلائٹ سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے‘ کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ جبکہ ووہرا پر امریکن ایئر لائنز میں پرواز کرنے پر مستقل پابندی عائد ہوگی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply