• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رات 10 بجے تک خطرہ ! عمران خان کی تقریر کے بعد اہم اعلان

رات 10 بجے تک خطرہ ! عمران خان کی تقریر کے بعد اہم اعلان

رات زمان پارک میں کریک ڈاؤن کا خطرہ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد کارکنوں کو رات 10 بجے تک زمان پارک کے باہر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں ایک تقریب سے خطاب کیا۔ عمران خان کی زمان پارک میں تقریر کے بعد کارکنوں کو 10 بجے تک گھر کے باہر رہنے کی ہدایت کی گئی۔

اعلانات میں کہا گیا کہ آپ جانباز اسکواڈ ہیں، رات دس بجے تک باہر رہنا ہے، امپورٹڈ حکومت چاروں طرف سے پولیس لے کرآگئی ہے لہٰذا اندیشہ ہے گرفتاری کریں۔

اعلان میں ہدایت کی گئی کہ آپ نے رات دس بجے تک رہنا ہے پھر لاہور کے دوست آجائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ عمران کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں شو ڈاؤن ہوا، کارکن کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے بیچ میں آگئے، مشتعل کارکنوں نے نعرے لگائے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے نوٹس وصول کیے اور پولیس کو بتایا کہ عمران خان دستیاب نہیں ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply