• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا کی ویکسین بنانیوالا روسی سائنسدان قتل،تحقیقات جاری

کورونا کی ویکسین بنانیوالا روسی سائنسدان قتل،تحقیقات جاری

کورونا کی ویکسین بنانیوالا روسی سائنسدان مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی تیاری میں مدد کرنے والے سائنسدان اینڈرے بوٹیکوو جمعرات کے روز اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ اینڈرے کی گردن پر بیلٹ کے نشان تھے اس لیے ان کی موت ممکنہ طور پر گلا دبانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

47 سالہ اینڈرے روس کے ریسرچ سینٹر میں سینئر ریسرچر کے طور پر کام کرتے تھے اور انہوں نے اسپوٹنک فائیو ویکسین کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈرے کی لاش ملنے کے بعد چند گھنٹے بعد ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا جس سے متعلق تحقیقاتی ایجنسی کا دعویٰ ہےکہ 29 سالہ مشتبہ شخص نے اینڈرے کو بیلٹ کے ذریعے گلا دبا کر قتل کیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply