حریم شاہ بے حیائی اور فحاشی کے سوال پر سخت برہم

معروف ٹکرٹاکر حریم شاہ بے حیائی اور فحاشی کے سوال پر برہم ہوگئیں ۔

تفصیلات کےمطابق جب حریم شاہ سے ایک سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پردے کا بہت خیال رکھا جاتا ہے،میں کہاں پر ننگی اور کہاں پر بے لباس ہو کر پھر رہی ہوں،سر پر دوپٹہ کرنا میرا ذاتی فعل ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ بہت ساری خواتین ایسی ہیں جو سر پر دوپٹہ نہیں کرتیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پردے پر کوئی بحث نہیں کرنا چاہتی۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ مردوں کا پردہ ناف سے گھٹنوں تک ہے، عورت کے لئے ہاتھ اور پاؤں کے علاوہ پورا جسم ڈھانپنا پردہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ میری مرضی میں سر پر دوپٹہ لوں گا نہ لوں، اس بارے میں اللہ تعالیٰ مجھ سے پوچھے گا۔

حریم شاہ نے مردوں کے بارے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مرد بے حیا ہے تو اسے بے حیا کہنا چاہیے، غلطی کرنے والے مردوں کو بھی ننگا کیا جائے اور انہیں کوڑے لگانے کے ساتھ سنگسار کیا جائے۔ عورتوں سے زیادہ مرد گناہوں میں ملوث ہوتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

چند دن قبل حریم شاہ کی ذاتی ویڈیوز لیک ہوئی تھیں، اسی حوالے سے جب ان سے بے حیائی اور فحاشی بارے سوال کیا گیا تو وہ برہم ہو گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply