جی ایم پی آئی اے کو نوکری سے برطرف کرنیکا حکم

محستب اعلیٰ نے پی آئی اے کی خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر جنرل منیجر پی آئی اے سکیورٹی کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم دیدیا۔

قومی ایئر لائن کی خاتون ملازمہ نے جی ایم پی آئی اے سکیورٹی پر ہراساں کرنے کا سنگین الزام لگایا تھا، جس پر معاملہ محتسب اعلیٰ کو بھیجا گیا۔

محتسب اعلیٰ احسان جتوئی نے شواہد کی جانچ کے بعد جنرل منیجر پی آئی اے سیکیورٹی کو مجرم قرار دے دیا۔

الزام ثابت ہونے پر محتسب اعلیٰ نے جی ایم پی آئی اے سیکیورٹی میجر (ر) امجد کو نوکری سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنادیا۔

محتسب اعلیٰ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو حکم کی تعمیل کرکے 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق ہراسانی کا شکار ہونیوالی خاتون ملازمہ پی آئی اے شعبہ ویجیلنس اینڈ سیکیورٹی میں تعینات تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply