• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انسداد دہشتگردی پر 2 روزہ مذاکرات کیلئے امریکی وفد پاکستان کیلئے روانہ

انسداد دہشتگردی پر 2 روزہ مذاکرات کیلئے امریکی وفد پاکستان کیلئے روانہ

انسداد دہشتگردی پر 2 روزہ مذاکرات میں شرکت کیلئے امریکی وفد پاکستان کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔ پاک، امریکا مذاکرات کا آغاز 6 مارچ سے ہوگا، جس میں سرحدی سیکیورٹی پر گفتگو ہوگی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی انٹر ایجنسی کا وفد دورہ پاکستان کیلئے روانہ ہوچکا ہے۔ مذاکرات میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، امریکا کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹو فر لینڈ برگ وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک ، امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات 6 اور 7 مارچ کو ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان سرحدی سیکیورٹی اور دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا موقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے، کابل کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات اسی لئے خراب ہوئے ہیں کہ طالبان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کر رہی۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ طالبان افغانستان میں موجود دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply