• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یونان میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو 8مارچ کو وطن واپس لایا جائے گا

یونان میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو 8مارچ کو وطن واپس لایا جائے گا

یونان سے ڈی پورٹ کئے جانے والے 171 پاکستانیوں کو خصوصی پرواز سے 8 مارچ کو وطن واپس لائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یونان میں غیر قانونی طور پر مقیم 171 پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔ پاکستانیوں کو لانے کے لئے خصوصی طیارہ یونان بھیجا جائے گا۔171 پاکستانی 8 مارچ کو اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچیں گے۔ یورپی یونین اسکورٹ پولیس کے حکام بھی طیارے میں ساتھ آئیں گے۔

ائیر پورٹ پر ایف آئی اے اور دیگر وطن واپس آنے والوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔دستاویزات، کورنا ٹیسٹ کارڈ اور دیگر ایس او پیز کی چیکنگ کی جائے گی۔وطن واپس آنے والوں کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال ہو گی۔171 پاکستانیوں کو غیر قانونی رہائش، جعلی دستاویزات رکھنے اور ویزا ایکسپائر ہونے پر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ یونان نے پاکستان سے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ روکنے کے لیے نئی امیگریشن پالیسی بنانے، پاکستان سے ورکرز کو قانونی ویزے دینے اور براہ راست پروازوں کے لیے پی آئی اے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان فیصلوں سے متعلق یونان کی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply