الیکشن کمیشن نے(ن) لیگ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

 الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ( ن) کے انتخابی نشان شیر سے مماثلت رکھنے والے4 جانوروں کے انتخابی نشانات فہرست سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہرن ، ریچھ، بکری اور گائے کے انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں۔ ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہو گا اس لیے مذکورہ جانوروں کے نشانات کو فہرست سے ختم کیا جائے ۔ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے انتخابات نشانات پر اعتراضات جائز نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاروں جانور نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز (ن) کے اعتراضات نامناسب سمجھتے ہوئے مسترد کردیئے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply