• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی ریاستوں میں پراسرار سفید گرد نے لوگوں کو پریشان کر دیا

امریکی ریاستوں میں پراسرار سفید گرد نے لوگوں کو پریشان کر دیا

امریکا کی 2 ریاستوں میں پراسرار سفید گرد کو آسمان سے گرتے دیکھ کر حیران کن خیالات گردش کرنے لگے اور مختلف افراد کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا گیا۔

امریکی ریاستوں مغربی ورجینیا اور میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے 23 فروری کو اس سفید گرد کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

یہ گرد آسمان پر نظر آنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور باغات کی سطح پر بھی نظر آئی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے بعد مغربی ورجینیا کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے نے تحقیقات بھی شروع کی مگر فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کیا ہے۔

محکمے کے ترجمان نے کہا کہ یہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں کہ یہ گرد اوہائیو میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کا نتیجہ ہے۔ 3 فروری کو پیش آنے والے حادثے کے بعد مغربی ورجینیا میں فضائی معیار متاثر نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اوہائیو میں ایک ٹرین خطرناک مواد لے کر جا رہی تھی جب وہ پٹری سے اتر گئی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق گزشتہ ہفتے مغربی ورجینیا کے متعدد علاقوں میں یہ سفید گرد رات کے وقت نظر آئی تھی۔

دوسری جانب میری لینڈ کے محکمہ ماحولیات کے مطابق ممکنہ طور پر یہ گرد نیو میکسیکو اور ٹیکساس سے یہاں پہنچی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میری لینڈ کے کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے چھوٹے طیاروں کو یہ سفید گرد گراتے ہوئے دیکھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply