• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سے ونڈسر کاسل میں واقع گھر خالی کرنے کی درخواست

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سے ونڈسر کاسل میں واقع گھر خالی کرنے کی درخواست

برطانوی شہزادہ ہیری اور ا ن کی اہلیہ میگھن مارکل کو ونڈسر کاسل میں واقع گھر Frogmore Cottage خالی کرنے کا کہہ دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس ہیری کی انتہائی متنازع اورالزامات سے بھری کتاب سامنے آنے پر ناراض ہیں، رواں سال مئی میں شہزادہ چارلس کی تاجپوشی کے بعد جوڑے کو فروگمور کاٹیج خالی کرنا ہوگا۔

فروگمور کاٹیج ملکہ الزبتھ نے جوڑے کو تحفے میں دیا تھا ، بکنگھم پیلس کی طرف سے اس پرکوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب شہزادہ ہیری اور میگھن کے ترجمان نے کہا کہ ‘ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ڈیوک آف سسیکس سے فروگمور کاٹیج میں اپنی رہائش گاہ خالی کرنے کی درخواست کی گئی ہے’۔

شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کیلیفورنیا میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی سوانح حیات کی اشاعت کے بعد شاہی خاندان اور شاہی جوڑے کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

شہزادہ ہیری کی کتاب دنیا بھر میں 16 زبانوں میں شائع کی گئی جس میں ہیری نے شاہی خاندان کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے تھے۔

کتاب میں ایک جگہ شہزادہ ہیری نے دعویٰ کیا کہ 2019 میں ان کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے ان پر حملہ کرکے فرش پر گرا دیا تھا۔

ایک اور جگہ انہوں نے لکھا کہ جس وقت ان کی والدہ شہزادی ڈیانا کا انتقال ہوا تو وہ یہ سمجھے تھے کہ انہوں نے مشکلات سے تنگ آکر موت کا ڈرامہ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک اور جگہ شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ انہیں ملکہ الزبتھ کے انتقال کا علم خاندان کی بجائے بی بی سی ویب سائٹ سے ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply