لیبیا میں بھی کشتی ڈوبنےکاواقعہ،7پاکستانی جاں بحق

 ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہے کہ لیبیا میں بن غازی کے قریب کشتی ڈوبنے سے بھی 7 پاکستانی جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اور میتوں کی وطن واپسی کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔اٹلی میں پیش آنے والے حادثے میں 2 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 17 پاکستانی شہریوں کو بچا لیا گیا ہے اور 2 لاپتہ ہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک ٹویٹ میں کہا، “ایک افسوس ناک سانحے میں لیبیا میں بن غازی کے نزدیک سمندر میں ایک کشتی غرقاب ہو گئی، جس میں تین پاکستانیوں کی بھی موت ہوگئی۔ پاکستانی سفارت خانہ لیبیا سے میتیں پاکستان لانے کے انتظامات کر رہا ہے۔”

2روز قبل اٹلی کے ساحل پر ایک کشتی غرقاب ہو جانے سے 14بچوں سمیت 64 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان دونو ں کشتیوں میں پاکستانی بھی غیر قانونی طورپر اٹلی جا رہے تھے۔ اٹلی میں غرقاب ہونے والی کشتی میں دو پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

بلوچ نے بتایا کہ مزید ایک پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں اس طرح ان کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔ قبل ازیں پاکستانی سفارت خانے نے کہا تھا کہ کشتی پر 20 پاکستانی سوار تھے جن میں 16 کو بچا لیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لیبیا کشتی حادثہ میں ہلاک ہونے والے 5 افراد کا تعلق ضلع گجرات کے علاقوں سے ہے،جاں بحق ہونے والوں نوجوانوں میں 5 افراد کی شناخت نام اور علاقوں سے ہوگئی ہے۔22 سالہ حسنین کا تعلق گاؤں دلانوالہ،21 سالہ محمد علی کا تعلق گاؤں بھوج پور ،تیسرے نوجوان انصر کا تعلق کھمبی سرائے،چوتھے نوجوان 30 سالہ ندیم کا تعلق ہرایانوالہ اور پانچوایں نوجوان منیب کا تعلق گجرات سے ہے،حادثہ کا شکار ہونیوالے افراد کے ورثاء اپنے جوان بیٹوں کی میتوں کے منتظر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply