• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک انصاف کا الیکشن کیلئے 25 سے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کرنے پر اتفاق

تحریک انصاف کا الیکشن کیلئے 25 سے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کرنے پر اتفاق

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں تحریک انصاف نے صوبائی عام انتخابات کیلئے 25 سے 30 اپریل تک تاریخ مقرر کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ طے کرنے کا حکم دیا تھا۔

لیگل ٹیم پی ٹی آئی نے عمران خان کے ساتھ مشاورت کی۔ جس کے بعد تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن کی مجوزہ تاریخ کا فیصلہ کرلیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کے لئے 25 سے 30 اپریل کی تاریخ تاریخ مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل جماعت کے فیصلے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے ۔ عمران خان سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری عامر ڈوگر دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گئے، جہاں وہ اپنی جماعت کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply