• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فٹبال شائقین نے ترک زلزلہ متاثرہ بچوں کیلئے کھلونوں کی بارش کردی

فٹبال شائقین نے ترک زلزلہ متاثرہ بچوں کیلئے کھلونوں کی بارش کردی

استنبول فٹبال پاور ہاؤس نے مہم شروع کی جس میں میچ دیکھنے کیلئےآنیوالےشائقین کو زلزلہ متاثرین بچوں کیلئے کھلونے لانے کی درخواست کی گئی تھی۔جس پرگراؤنڈ کھلونوں سے بھر گیا۔

فٹبال میچ کے دوران شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے ہزاروں کھلونے گراؤنڈ میں ڈال دیے جس کی ویڈیو ترک میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی۔

ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے کھلونے دیے جنہیں جمع کرنے کے بعد زلزلہ زدگان بچوں کو بھیجا جائے گا۔

فٹبال میچ کچھ منٹس کے لیے روکا گیا اور اس وقفے میں شائقین نے لائے گئے تحفے گراؤنڈ میں پھینکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ رواں ماہ ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 کی شدت کے زلزلے میں 50 ہزار سے زیادہ افراد جان سے گئے جب کہ لاکھوں زخمی اور دیگر افراد بے گھر ہوگئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply