• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر نامزد،سپیکر نےصاف انکار کردیا

شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر نامزد،سپیکر نےصاف انکار کردیا

سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دینے سے صاف انکار کردیا۔ عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈرنامزد کیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سےتحریک انصاف کے وفد نے ملک عامرڈوگر کی سربراہی میں چیمبر میں ملاقات کی ۔تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا عہدہ مانگ لیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسمبلی میں واپسی کے لیے درخواست بھی دی ۔

ذرائع کاکہنا ہے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے استعفے منظور ہو چکے اب قومی اسمبلی میں واپسی ممکن نہیں۔عامر ڈوگر اور آپ سب نے استعفوں کی منظوری کیلئے خود درخواست کی ۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ آئین و قانون اور اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور کر چکا ہوں۔بار بار خط ارسال کئے، پی ٹی آئی کا کوئی ممبر حاضر نہیں ہوا۔اسدقیصر اور عامر ڈوگر کی سربراہی میں وفد کے بعد استعفے قبول کرنیکا پراسز شروع کر دیا تھا۔اسد قیصر کی سربراہی میں وفد نے استعفے منظور کرنیکی استدعا کی تھی۔آئین و قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کا پابند ہوں۔کیا پی ٹی آئی ممبران نے استعفے مرضی کے مطابق نہیں دئیے تھے؟ آپکی درخواست پر معاملے کو لیگل ٹیم سے ڈسکس کر کے مطلع کر دیا جائیگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی کےلیے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کوخط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈربنانے کی منظوری دی ہے لہذا اسپیکر قومی اسمبلی نیا اپوزیشن چیئرمین تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کو بنائیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آفتاب سلطان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد چئیرمین نیب کااہم عہدہ خالی ہے، نئے چیئرمین نیب کی تقرری وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کی جائے۔

خیال رہے کہ 23 فروری کو عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں تحریک انصاف نے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں واپسی پر قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں پی ٹی آئی ہرصورت شامل ہو گی، چیئرمین نیب کی تقرری میں مشاورت نہ کی گئی تو فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply