اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 58افراد ہلاک

اٹلی کے جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے باعث پاکستانیوں سمیت 58افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 80 سے زیادہ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

اٹلی کی خبر رساں ایجنسی اے جی آئی نےبتایا کہ مرنے والوں میں چند ماہ کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔اٹلی کے کوسٹل گارڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے جبکہ 80 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔جبکہ یہ تعداد 58تک پہنچ چکی ہے ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر فائٹرز اب بھی سمندر میں مزید زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں لیکن حالات سخت ہیں جس کی وجہ سے تلاش مشکل ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ کشتی میں ایران، پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سوار تھے، جو خراب سمندری موسم کے باعث چٹانوں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔کشتی 100 سے زیادہ تارکین وطن کو لے جا رہی تھی جب صبح سویرے سمندر میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے تارکین وطن کی کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مزید سانحات کو روکنے کے لیے غیر قانونی سمندری ہجرت روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply