ترکیہ زلزلہ؛ متاثرہ گھروں کی تعمیرکاآغاز

ترکیہ نے رواں ماہ کے تباہ کن زلزلے کے بعدگھروں کی تعمیر نو کا کام شروع کردیا ہے جس پر15 ارب ڈالر لاگت آئیگی ۔

ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے ایک لاکھ 60 ہزار عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جن میں پانچ لاکھ 20 ہزار اپارٹمنٹس کے رہائشی اب عارضی پناہ گاہوں میں ہیں۔

ترکیہ میں ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا کہ گزشتہ رات تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہزار 218 ہو گئی جبکہ شام کے تازہ ترین اعلان کردہ اعداد وشمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار 914 ہے۔

صدر رجب طیب اردگان نے ایک سال کے اندر متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر نو کا وعدہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکام کو تعمیرات میں حفاظتی معیار کو رفتار سے پہلے رکھنا چاہیے۔

امریکا کے جے پی مورگن بینک کے تخمینے کے مطابق ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی رہائش گاہوں اور انفراسٹرکچر کی تعمیرِ نو کے لیے 25 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کی شدت 7.7 تھی جس کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جبکہ زلزلے کے بعد تقریباً 9 ہزار آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply