فیٹف نے روس کی رکنیت معطل کردی

عالمی انسداد منی لانڈرنگ واچ ڈاگ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے پر روس کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیٹف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن کے اقدامات ناقابل قبول طور پر فیٹف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں جن کا مقصد سلامتی، تحفظ اور عالمی مالیاتی نظام کی سالمیت کو فروغ دینا ہے۔ روس اب بھی ایف اے ٹی ایف کے معیارات پر عمل درآمد کے لیے جوابدہ ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیرس میں ہونے والے پانچ روزہ اجلاس کے بعد فیٹف نے نائجیریا اور جنوبی افریقہ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جن کی نگرانی میں اضافہ کیا گیا، اور کمبوڈیا اور مراکش کو اس کیٹیگری سے نکال دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس کو پہلے ہی یورپ کی کونسل سے نکال دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے معطل کر دیا گیا ہے لیکن وہ اب بھی کئی بین الاقوامی تنظیموں کا رکن ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply