• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 2 کار ساز کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے پلانٹ بند کردیے

2 کار ساز کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے پلانٹ بند کردیے

پاکستان میں معاشی بحران نے مقامی آٹو سیکٹر سمیت تمام صنعتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔سازگار انجینرنگ ورک لمیٹڈ نے صنعت کی مشکل صورتحال کے پیش نظر گاڑیوں کی پیداوار کو چھ دنوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ انکی تھری وہیلر کی پیداوار کی سہولت جاری رہے گی لیکن ہیول اور BAIC گاڑیوں کی پیداوار متاثر ہوگی۔اس سال جنوری میں ہیول کمپنی نے کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ کمپنی نے ایک ماہ میں 416 یونٹس فروخت کیے جو کہ پاکستان میں اپنے آغاز کے بعد سے ایک ماہ میں سب سے زیادہ فروخت کاریکارڈ ہے۔

فی الحال ہیول کے پاس اپنی لائن اپ میں صرف ایک ایس یو وی گاڑی موجود ہے ۔ ایچ 6 ایس یو وی تین قسموں میں دستیاب ہے جس میں ایک ہائبرڈ ویرینٹ بھی شامل ہے جو پاکستان کی پہلی اور مقامی طور پر اکلوتی ہائبرڈ ایس یو وی بھی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اگرچہ، حالیہ قیمتوں اور ٹیکس کی شرح میں اضافے نے ایس یو وی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اور ایس یو وی 1 کروڑ کےکلب میں شامل ہو گئی ہے۔ یہ پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل کی جانے والی واحد ہائبرڈ ایس یو وی ہےلیکن افسوس کی بات ہے کہ بہت سے لوگ اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply