• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی قائدین اور کارکن گرفتاری دیئے بغیرچلے گئے

پی ٹی آئی قائدین اور کارکن گرفتاری دیئے بغیرچلے گئے

پشاور میں جیل بھرو تحریک کیلئے آئے تحریک انصاف کے کارکن اور قائدین گرفتاری دیئے بغیر واپس چلے گئے ۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی قائدین اور کارکن گرفتاری دئیے بغیر واپس چلے گئےاس موقع پرپرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم تو گرفتاری دینے آئے تھے لیکن کوئی گرفتار کرنے نہیں آیا ، عمران خان کی ہدایت پر واپس جارہے ہیں،ضرورت پڑی تو پھر گرفتاری دینے آئیں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا آغاز گزشتہ روز لاہور سے ہو گیا ہے جہاں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکریٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنوں نے خود کی قیدیوں کی گاڑی میں بیٹھ کر گرفتاری دے دی۔

پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان پولیس گاڑیوں میں بیٹھ کر تصاویر بنوانے کے بعد گھروں کو واپس روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا کے 39 جیل افسران نے آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کی گنجائش سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمۂ جیل خانہ جات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کی 39 جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply