• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سلمان رشدی کوچھراگھونپنےوالےنوجوان کوزرعی اراضی کا تحفہ

سلمان رشدی کوچھراگھونپنےوالےنوجوان کوزرعی اراضی کا تحفہ

برطانوی مصنف سلمان رشدی کو چھرا گھونپنے والے لبنانی نژاد امریکی نوجوان ہادی مطر کو ایران نے 1 ہزار مربع میٹر قیمتی و زرخیز زرعی اراضی کا تحفہ پیش کر دیا ۔

ملعون رشدی کے خلاف آیت اللہ خمینی کے فتوے کے نفاذ کے لیے عوامی کمیٹی کے سیکرٹری محمد اسماعیل زارعی نے حملہ آور کو ایک ہزار مربع میٹر اراضی دینے کا اعلان کیا ہے۔

ا سماعیل زارعی نے کہا کہ سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے اس بہادر نوجوان کے اعزاز میں 1000مربع میٹر زرخیز اور قیمتی زرعی زمین دی گئی۔ یہ تحفہ ایک خصوصی تقریب کے دوران ھادی مطر کو یا اس کے قانونی نمائندے کے حوالے کیا جائے گا۔

ایران کے اسماعیل زرعی نے اس امریکی نوجوان کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے اس کارروائی کو “جرات مندانہ اقدام” قرار دیا اور کہا تھا کہ ھادی نے سلمان رشدی کو ایک آنکھ سے اندھا کر دیا۔ اس کو ایک ہاتھ سے معذور کر دیا۔ اس پر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سلمان رشدی پر 12 اگست 2022 کو حملہ کیا گیا تھا۔ رشدی نے فروری 1989 میں ایک گستاخانہ ناول “شیطانی آیات” لکھا تھا جس پر پورے عالم اسلام میں زبردست احتجاج کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply