روس نے امریکا سے نیوکلئیر معاہدے میں شراکت داری معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر پیوتن کا کہنا تھا کہ مغرب یوکرین تنازع کو عالمی جنگ بنانا چاہتا ہے۔
روس کے صدرولادمیر پیوٹن نے دونوں ایوانوں سے سالانہ خطاب میں کہا کہ یوکرین جنگ جاری رہے گی۔ روس کے عوام یوکرین میں فوجی ایکشن کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسری جانب چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش نہ کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین جنگ کے میدان کوسب سے زیادہ ہتھیارامریکا مہیا کررہا ہے۔ کل ہی امریکا نے 500 ملین ڈالرملٹری امداد کا اعلان کیا ہے اوراب امریکا چین کے بارے میں جعلی خبریں پھیلا رہا ہے کہ چین اسلحہ مہیا کررہا ہے۔
ترجمان کے مطابق درحقیقت امریکا اس جنگ سے بھاری بھاری فائدہ اٹھارہا ہے۔ امریکا کی ملٹری انڈسٹری اس سے پھل پھول رہی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں