• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیصلہ کیا کہ خود گرفتاری دے کر مثال قائم کروں گا،شاہ محمود قریشی

فیصلہ کیا کہ خود گرفتاری دے کر مثال قائم کروں گا،شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قافلے کی شکل میں چیئرنگ کراس جائیں گے، فیصلہ کیا کہ خود گرفتاری دے کر مثال قائم کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی مہم شروع کررہے ہیں، قافلے کی شکل میں چیئرنگ کراس جائیں گے، مہم مقصد پرامن احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا اعلان کیا، صدر سے متعلق تضحیک آمیز گفتگو کی جارہی ہے، صدرمملکت نے کوئی غیرآئینی بات نہیں کی۔90 روز میں انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے، ہم ملک میں افراتفری نہیں چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ معیشت کو مزید نقصان پہنچے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، خطرہ ہے کہ ملک میں مہنگائی 40 فیصد سے تجاوز کر جائے، روز مرہ کے استعمال کی چیزیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔مسلم لیگ ن کی قیادت عدلیہ پر حملہ کررہی ہے، من گھرٹ کیس میں کسی کی بھی گرفتاری مناسب نہیں، فیصلہ کیا کہ خود گرفتاری دے کر مثال قائم کروں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply