مسند الرحمٰن جو خود کو دین کا پایہ تخت سمجھتے ہیں،وہ کراچی کے ایک مدرسے کے فارغ التحصیل ہیں، مگر موبائل ریپئر کے بھائی کے ساتھ دھندے میں شامل ہیں۔
مزے کی بات ہے،بہاری ہیں ورنہ کراچی میں دھرم پٹھان اور سرائیکی مولوی کے نرغے میں پھنس چکا ہے۔
قبضے کی جگہوں پر نیچے کیسٹ کی دکان
اُوپر مولوی کا مکان
ایک مسجد
بہت سی خیرات
کراچی میں دیگر دھندے
رحیم یار خان میں
نلکے کے منرل واٹر کا گندی بوتل میں کاروبار،جو کزن سالا سنبھالتا ہے۔
مسند کو مطالعے کا شوق بھی جنون کی حد تک ہے، وہ تصویر والے اس گروہ میں شامل نہیں جو نازیہ غوث کے سخن ہاۓ شریں سُن کر دستِ دلبری پر بیعت کو حاضر ہُوا تھا۔
ہات نازیہ بی بی کا ہے، ہمیں کراچی کتاب میلے میں زیبِ حکایت جان کے کہیں پیچھے دھکیل دیا تھا، خود جہلم بُک کارنر والوں کے اسٹال پر Jewel in the Crown بن کر آویزاں تھیں
مسند نے جاتے وقت مانگا تو ہمارا عمر رسیدہ ،دل حزیں تھا۔۔
مگر واٹس ایپ نمبر سے بات ٹل گئی۔
اکثر پوچھتے ہیں کہ انگریزی کتب کا بہت شوق ہے
انگریزی فلمیں دیکھتا ہوں، اس میں آوازیں تو بہت قسم کی ہوتی ہیں مگر مکالمے نہیں ہوتے۔
ہم نے کہا
بھوتنی کے تُو پورن دیکھتا ہے کیا؟
اگر یہ سچ ہے تو جان لے
اس میں چونکہ سب کی رضامندی اور محفوظ جسم پرورماحول ہوتا ہے ،لہذا بِن کہے بِن سُنے ہی سچے سودے طے ہوتے رہتے ہیں۔
کہنے لگا آپ کا مذاق بہت وحشیانہ ہوتا ہے،مگر بات سچ ہوتی ہے۔
جی تو کٹ جاتا ہے مگر سرجن کے نشتر چھری کا کون بُرا مانتا ہے۔
ہم سے کہتا تھا مصوری کا شوق ہے
آپ سے تو جینے کا حوصلہ ملا
بیوی بھی ایک جنونی سی عالمہ ہے۔پہلے دل پر مردنی اور بے لطفی طاری تھی ۔
لگتا ہے ہم نے ہمدرد کی صافی سے روزہ افطار کیا ہے۔
فیس بک پر آپ نے شرف قبولیت بخشا تو لگا دنیا میں جینے مرنے کے اور بھی انداز ہیں
ہمارے مدرسوں میں تو
ماردھاڑ ہوتی ہے
جدید علوم،فنون ِلطیفہ سے تو ان کی آنتوں میں کینسر ہوجاتا ہے۔
ہم نے کہا مدارس کا اپنا ایک رول ہے،مگر مصوری کر کے یوٹیوب کے سامنے طالب علمی کی چٹائی چلم گرم کر
اسی یوٹیوب کو دیکھ دیکھ ایک ایسا نوجوان جس کی عمر پندرہ برس ہے کافی عمدہ کام کرنے لگا ہے۔
حیرت کا مقام یہ ہے کہ وہ Autistic ہے
ویسے تو آئن سٹائن اور آدھی سلی کون ویلی کے ارب پتی nerds autistic ہیں
کبھی اسکول نہیں گیا
مکتب آتا ہے تو والدہ ساتھ ہوتی ہیں۔گھر سے باہر بھی اکیلا نہیں جاتا’یو ٹیوب کو ایک ہزارجامعات کے برابر اور ہماری ہر یونی ورسٹی سے زیادہ کار آمد مانتا ہے۔
ہم اپنی تجوید حفظال قرآن اور عربی سیکھنے میں یو ٹیوب کا سہارا لیتے ہیں، ہماری مصوری باغبانی کمپیوٹر کی معلومات فوٹو شاپ فزیکل فٹنس انڈین کلاسیکی موسیقی مرغ بانی سب کی مشترکہ استاد یوٹیوب ہے۔
متذبذب تھا کہ مصوری دیکھ دنیا کیا کہے گی
ہم نے کہا دنیا تیرے معاملے میں صرف انا لی اللہ کہنے کو مری جاری ہے اس کی فکر مت کر
کبھی بھوکا بیمار ہوتا ہے تو دنیا تیرے لیے راشن شربت دوائی لے کر آتی ہے
کہنے لگا مگر میرے فن پارے دیکھ کر نہیں کہیں گے کہ مدرسے میں یہ سیکھا
ہم نے کہا اس کا تعلق موضوع سے ہے کہ کیا بنایا
کولن ڈیوڈ کی طرح نیوڈز بناۓ تو جنرل ضیا کے دور میں جمعیت طلبا کے غنڈوں نے الحمرا آرٹ گیلری پر حملہ کیا تھا،ویسےتیرےاپنے ہم جماعت
تیری تصویریں پولیس کیساتھ مل کر لوٹ لیں گے اوربرسوں بعد مہنگے داموں بیچیں گے۔
تو پہلے میز کرسی کیتلی بنا
یہ basic shape studyکے لیے معاون ہوتے ہیں ۔اصل سامنے رکھ نقل بنا
How to start sketching [Hindi] لکھے گا تو تیرے لیے نیشنل کالج آف آرٹس کا باب تربیت وا ء ہوجاۓ گا
جب ہاتھ اچھا ہوجاۓ تو خطاطی قدرتی مناظر مزدور ریڑھی والے بنانا
البتہ وہ بغیر مکالموں کی مختلف آوازوں والی انگریزی فلمیں مت دیکھ ۔دنیا کچھ نہ بھی کہے تودین کی جانب سے ممانعت ہے۔
ہاں ایک بات اور جان لے، اس میں سب اداکار انگریز ی بولنے والے نہیں ہوتے۔
انگریزی عربی ہندی فارسی کورین سیکھنی ہے تو یو ٹیوب کا سہارا لے اور Sub titleوالےTED lectures سنا کر ،تاکہ دماغ

میں جو تنگی ہے وہ دور ہوجاۓ ۔نئی سوچ نئے مزاج سے آشنائی ہو!
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں