پاکستان میں شب برات کب ہوگی ؟

سعودی عرب میں یکم شعبان کا چاند منگل کو نظر آجائے گا ۔پاکستان میں یکم شعبان بدھ کو ہوگی ۔ شب برات 8 مارچ 2023 کو منائی جائے گی۔

ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ آج پیر کو یکم شعبان کے لیے چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زہرہ کا کہنا ہے 20 فروری کو المکہ المکرمہ کے وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 5 منٹ پر چاند پیدا ہو جائے گا۔

کیونکہ آج سورج المکہ المکرمہ کے افق سے 6 بج کر 21 منٹ پر غروب ہوگا۔ اس وقت چاند افق سے اوپر 3 ڈگری پر ہوگا، اسے سورج سے الگ کرنے والا طول زاویہ 5 ڈگری ہوگا۔ اس کی روشنی 0.3 فیصد ہوگی ۔ غروب آفتاب کے بعد شام 6 بج کر 39 منٹ پر غروب آفتاب کے 18 منٹ بعد ماہ فلکی کے آغاز کی شرائط پوری ہو جائیں گی۔

تاہم چاند کو ننگی آنکھ یا دوربین سے دیکھنا ممکن نہیں ہے۔ یہ اس کی چھوٹی عمر، کم روشنی اور افق کے اوپر مختصر قیام کی وجہ سے ہے۔ ماہرین نے کہا اس کے بعد چاند کا ایک اور مرحلہ آئے گا جسے “ہلال” کہا جاتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ نئے چاند کا سورج کے ساتھ مل جانے اور اس کے مقام سے نکلنے کے بعد آسانی سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ منگل 21 فروری 2023 کو سورج مکہ مکرمہ کے افق سے شام 06 بج کر 22 منٹ پر غروب ہوگا اور اس وقت چاند افق سے اوپر 16 ڈگری کی بلندی پر ہوگا۔ اسے سورج سے الگ کرنے والا زاویہ طول 18 ڈگری ہے اور اس کی روشنی 2.5 فیصد ہے۔ اس طرح منگل کو چاند نظر آ جائے گا اور شعبان کا آغاز ہوجائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply