سیاستدان (100 لفظوں کی کہانی )

جاوید میرے بچپن کا دوست تھا۔
کسی بھی بات سے، یا انسان سے اپنا مطلب کیسے نکالنا ہے اس میں وہ کمال کی مہارت رکھتا تھا۔
زندگی میں کچھ بننا چاہتا تھا۔ ہر دفعہ ناکام ہوجاتا۔
شاعر بننے کے کوشش کی، ناکام ہوگیا۔
پینٹر بننے کا جنون سر پہ سوار ہو گیا۔ بہت کوشش کی لیکن پینٹر نہ بن سکا۔
تنگ آ کر کہنے لگا جو بھی کام کرتا ہوں ناکام ہو جاتا ہو۔ کیا کروں؟
میں: جس کام میں تم اچھے ہوں وہ کام کرو کبھی ناکام نہیں ہو گے۔
ایک دن پتہ چلا وہ سیاستدان بن گیا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply