سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،ریگولرکرنےکاحکم

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اجلاس چیئرمین قادر خان مندو خیل کی زیر صدارت ہوا جس میں کئی اداروں کے ملازمین کی بحالی اور ریگولر کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ادارے کے پاس کوئی سیکڈ ملازم نہیں، کنٹریکٹ ملازم ایک ہے اور ڈیلی ویجز 48 ہیں۔

کمیٹی نے حکم دیا کہ گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک کے تمام ملازمین کو ایک ہفتہ کے اندر کمیٹی کے احکامات کے مطابق ریگولر کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کمیٹی نے محمد اختر نامی سیکڈ ملازم کے تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں، 401 ڈیلی ویجز ملازمین جن کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے کی بھی مکمل تفصیلات ایک ہفتہ کے اندر طلب کرلی گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply