22 اور 23 فروری کو چھٹی کا اعلان

سعودی عرب کے یوم تاسیس پر 2 دن 22اور23فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ یومِ تاسیس پرسرکاری اور پرائیویٹ شعبے کے ملازمین طویل اختتام ہفتہ سے لطف اندوز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق 22 فروری کو تمام سعودی عرب کے سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے لیے سعودی یوم تاسیس کی تقریبات کے لیے سرکاری تعطیل ہے، یوم تاسیس کے بعد جمعرات 23 فروری کو سول سروس میں انسانی وسائل کے انتظامی ضوابط کی دفعات میں شامل افراد کے لیے چھٹی ہے۔

یادرہے کہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جاری کردہ شاہی فرمان کے مطابق گذشتہ سال 22 فروری کو سعودی عرب کے یومِ تاسیس کے موقع پر قومی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

حجازمیں پہلی سعودی ریاست سنہ 1727 میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔ ان کی حکومت 1818 تک قائم رہی تھی اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کامقام الدرعیہ اس کا دارالحکومت تھا۔امام ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود بعد میں کامیاب ہوئے اورانھوں نے دوسری سعودی ریاست قائم کی جو سنہ1891 تک قائم رہی تھی۔اس کے کئی سال بعد شاہ عبدالعزیزبن عبدالرحمن الفیصل آل سعود کامیاب ہوئے۔انھوں نے 1932 میں تیسری اور جدید سعودی ریاست کی بنیاد رکھی تھی اور اسے مملکت سعودی عربکے نام سے متحد کیا تھا۔انھوں نے نجد اور حجاز کی سلطنتوں کے اتحاد کو سعودی عرب کا نام دیا تھا۔اس کی یاد میں 23 ستمبر کو سعودی عرب کا قومی دن منایا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply