• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان حملہ کیس میں 2 ملزمان کی ضمانت پر عدالت کا فیصلہ محفوظ

عمران خان حملہ کیس میں 2 ملزمان کی ضمانت پر عدالت کا فیصلہ محفوظ

عمران خان حملہ کسی میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے لیگی رہنما کے بھائی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان حملہ کیس میں ایک ملزم کی درخواست ضمانت منظور جبکہ دوسرے کی خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق عمران خان حملہ کیس کی گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے ملزمان احسن نذیر اور وقاص کی درخواست ضمانت پر عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور کر لی جبکہ ملزم وقاص کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔ یاد رہے کہ ملزم احسن نذیر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے صدر کے بھائی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply