ترکیہ میں 5.1 شدت کا ایک اور زلزلہ

ترکیہ کے جنوبی علاقے میں 5.1 شدت کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔ ترکیہ اور خطے کے دیگرممالک میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 تھی اور اس کا مرکز ترکیہ کی جنوبی ریاست حاطے میں تھا۔زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں پہلے زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ترکیہ کے ساتھ ساتھ شام،عراق ،قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی جھٹکےمحسوس کئےگئے تھے۔ شدید زلزلے کے سبب عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

زلزلے کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں ہیں،ملبے کے نیچے لوگ ابھی بھی دبے ہوئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازیانٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ترکیہ کے 10 شہر متاثر ہوئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زلزلے کے سبب متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا،زلزلے کے سبب خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئےتھے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 4 بجے آیا تھا، جب بیشتر لوگ سوئے ہوئے تھے۔ زلزلے کے آفٹر شاکس ترکیے کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے تھے جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی تھی، آفٹر شاکس تقریباً 11 منٹ بعد محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلے سے پورے خطے میں شدیدجانی ومالی نقصان ہوا ہے۔

شام میں بھی تباہی:

شامی حکام کے مطابق زلزلےکے جھٹکے شام کے صوبوں حما، حلب اور لتاکیہ میں محسوس کیےگئےتھے،اس کے علاوہ ترک صدر طیب اردون میں ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا تھا۔ترک صدر طیب اردون نے زلزلے سے متاثر تمام شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا تھا کہ امید ہے کہ جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی تھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی تھی۔

ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا تھا کہ زلزلےکےبعد سےاب تک66 آفٹرشاکس محسوس کیےگئے ہیں۔

ترک میڈیا کا کہنا ہےکہ آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچے تھےجبکہ امریکا نے بھی ترکیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنےکی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ امریکا ترکیہ کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترکیہ اور شام میں 10 روز قبل آنے والے ہولناک زلزلے میں اب تک 42 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply