سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کا اعلان

مہنگائی کے ستائے سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا۔ حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کر لیا۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی اپگریڈیشن کیلئے وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کردیا گیا ہے۔

میمورنڈم کے مطابق لوئر ڈویژن کلرک اور اپر ڈویژن کلرک کی اپگریڈیشن کی گئی ہے ۔

اپ گریڈیشن کے بعد نویں سکیل کے ایل ڈی سی کو گیارہواں سکیل ملے گا۔ اپ گریڈیشن کے بعد 1 1 ویں سکیل کے یو ڈی سی کو 13 واں سکیل الاٹ ہو جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میمورنڈم کے مطابق گریڈ 16کے وفاقی ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ کے برابر الاؤنس ملے گا۔ گریڈ 1 سے 5 تک کے وفاقی ملازمین کو بھی ترقی دی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply