سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ادارے کے سی ای او کی کرسی پر اپنے پالتو کتے کو بٹھادیا۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے چند ہفتوں پہلے ادارے کی سربراہی چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک پول بھی کرایا تھا جس میں اکثریت نے انہیں کمپنی کی سربراہی چھوڑنے کا مشورہ دیا۔
اسی پول کی بنیاد پر ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جیسے ہی کوئی احمق سی ای او کی پوسٹ کے لئے مل گیا میں سربراہی سے اسی دن استعفیٰ دے دوں گا اور صرف سوفٹ ویئر اور سرورز کی ٹیموں سے کام لوں گا۔
اب ایلون مسک نے کچھ ٹوئٹ کی ہیں ، جس میں انہوں نے اپنے پالتو کتے فلوکی (Floki) کو ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پرپیش کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں ایلون مسک نے فلوکی کی تصویر پوسٹ کرکے لکھا کہ ٹوئٹر کا نیا سی ای او بہت زبردست ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک نے لکھا کہ یہ (پالتو کتا)کسی بھی دوسرے سے بہت بہتر ہے۔
ایلون مسک نے اپنے پالتو کتے کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا انداز بھی بہت زبردست ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر پر اپنے مزاح اور میمز شیئر کئے جانے سے بھی مشہور ہیں، اس سے پہلے بھی جب انہوں نے ٹوئٹر کے دفتر کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے واش سنک کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں