• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عتیقہ اوڈھو کی غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصّہ لینے کی ویڈیو وائرل

عتیقہ اوڈھو کی غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصّہ لینے کی ویڈیو وائرل

 پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو  نے غلاف کعبہ ’ کسوا‘ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔ویڈیوسوشل میڈیا پرشیئرکردی۔

View this post on Instagram

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)

 

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی ویڈیو  شیئر کی گئی ہے جس  میں اداکارہ کو غلاف کعبہ  کی   تیاری میں حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو   کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے  لکھا کہ کہ  خوش قسمتی سے مجھے ‘کسوا’ کی تیاری کی سعادت حاصل کرکے اللہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کا موقع ملا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید لکھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ زندگی میں مجھے کبھی ایسا خوبصورت موقع مل سکے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اداکارہ نے سعادت حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی اللہ اکبر بھی لکھا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply