یوم آخرت اور یوم ویلنٹائن

یوم آخرت اور یوم ویلنٹائن
بشیرعبدالغفار
قربان جاؤں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کہ جنھوں نےبارہا ذکر فرمایا کہ جو اللہ تعالیٰ پر اور آخر ت کے دن (ڈے) پر یقین رکھتا ہے، میں جب بھی اس طرح کی احادیث پڑھتا تھا تو آخرت کی اہمیت کا تو اساتذہ کرام بھی بتا دیتے تھے۔ لیکن آج اس بات کا شدت سے احساس ہورہا ہے کہ کچھ معانی ومطالب وقت کے ساتھ سمجھ آتے ہیں۔
مغرب نےہمیں بہت سے ایام میں قید کرکے رکھ دیا ہے۔کبھی بچوں کا دن ،کبھی خواتین کا دن، کبھی مزدوروں کا دن غرض ہروہ دن منایا کہ جس سے وہ فائدے سمیٹ سکے۔
اب تو وہ اس حد تک آچکا ہے کہ اخلاقیات کا جنازہ نکالنے کے لیے ویلنٹائن ڈے خوبصورت سی پیکنگ میں دے رہا ہے تاکہ ہمارے ذہنوں سے آخرت کے دن کو محو کرنے کی کوشش میں وہ کامیاب ہوسکے،اپنی قوت اور سرمایہ صرف اس بات پر لگارہا ہے کہ مسلمان اس عظیم دن کو بھول جائیں۔ جس دن کو بہتر بنانے کے لیے ان کو بھیجا گیا ہے اورجس کی تعلیم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاکیدکر دی ہے ۔
آج یہ بات بڑی شدت سے دماغ میں گھوم رہی کہ “من کان یؤمن باللہ والیوم الآخر”
“جو تم میں سے اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر یقین رکھتا ہے”
ان الفاظ کو اپنے ظاہری مفہوم سے بھی اگر سمجھا جائے تو ہم کئی مصائب،مشکلات اور آزمائشوں سے بچ جائیں گے۔
کیوں کہ جو یوم آخرت مناتا ہے اسے کسی اور دن کی اہمیت تو دورکی بات ہے یاد بھی نہیں آتی۔

Facebook Comments

بشیرعبدالغفار
ایک طالب علم سے زیادہ کچھ نہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply