دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بنا دیا گیا

برطانیہ کے گریٹ یار ماؤتھ (Great Yarmouth) قصبے میں دوسری جنگ عظیم کے دوران کا ایک بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے بتایا گیا کہ جب یہ دھماکہ ہوا تو 24 کلومیٹر دور تک عمارتوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نورفوک پولیس  نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ اس بم دھماکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ گریٹ یارموتھ میں دو گیس پائپوں کے قریب  دوسری جنگ عظیم کا ایک بم ملا تھا۔ جس کے بعد ایمرجنسی ٹیموں نے عمارتوں سے لوگوں کو باہر نکالا اور بم کو ناکارہ بنانے کے لیے سڑک کو مکمل طور پر بلاک کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس کا کہنا ہے کہ بم کو ناکارہ بنانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا تھا لیکن کچھ ہی وقت کے بعد ڈیوائس پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا جس کی ویڈیو کیمرے میں قید ہوگئی۔نورفولک پولیس کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘گریٹ یار ماؤتھ میں بم کو ناکارہ بنانے کے کام کے دوران دھماکہ ہوا اور ہمارے ڈرون نے اس لمحے کو قید کر لیا۔ ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس دھماکہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply