فرانس میں پنشن اصلاحات کیخلاف مظاہرے

پنشن اصلاحات کیخلاف فرانس بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں، پیرس میں 5 لاکھ افراد نے مارچ کرکے گاڑی اور کچرے کے ڈبے جلادیے۔

فرانس کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جلاؤ گھیراؤ کی وجہ سے 50 فیصد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

خبررساں اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

مظاہرین نے حکومت سے پنشن کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 برس نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور نچلے طبقے کی جگہ امیروں پر ٹیکس لگا کر بجٹ اصلاحات کرنے پر زور دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مظاہرین نے صدر میکروں کو خبردار کیا کہ پنشن منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پہلی ہڑتال 16 فروری کو ہوگی اور 7 مارچ سے ملک بھر میں پہیہ جام کردیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply