پیالی میں طوفان (21) ۔ وزن/وہاراامباکر

آپ فورس دیکھ نہیں سکتے لیکن اس کی پیمائش کر سکتے ہیں۔ اس کا آلہ تو شاید آپ کے کچن میں بھی ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

کھانا پکانے کی ترکیبوں میں مقدار اہمیت رکھتی ہے۔ آپ کو مقدار کی ٹھیک پیمائش کرنا ہوتی ہے۔ اور اسے کرنے کیلئے اہم جزو ہے جس کا ذکر نہیں کیا جاتا۔ یہ ہمارا سیارہ ہے۔
آپ نے کیک بنانا ہے اور ترکیب بتاتی ہے کہ 200 گرام آٹا لیں۔ آسان طریقہ ہے کہ اس کو ایک پیالے میں ڈالیں اور  پیمائش کر لیں کہ زمین اسے کتنی زور سے کھینچ رہی ہے۔ سکیل یہ کام کرتے ہیں۔ آپ نے اس وسیع سیارے اور اس چھوٹے پیالے کے درمیان اسے رکھ دیا ہے اور ان کے آپس میں لگنے والی فورس کو ناپ لیا ہے۔
یہ فورس سیارے اور آبجیکٹ کے ماس کے تناسب میں ہے۔ اور چونکہ سیارے کا ماس تو تبدیل نہیں ہو رہا تو پھر اس کا انحصار صرف آٹے کی مقدار پر ہے۔ سکیل وزن کی پیمائش کرتے ہیں جو کہ آٹے اور سیارے کے درمیان کی فورس ہے۔ جبکہ وزن آٹے کے ماس اور گریویٹی کی طاقت کی ضرب سے نکلتا ہے۔ چونکہ یہ (g) تبدیل نہیں ہوتا، اس لئے آپ نے آٹے کا ماس معلوم کر لیا ہے۔ اب آپ نے سو گرام مکھن کی پیمائش کرنی ہے تو وہ بھی ایسے ہی ہو جائے گی۔
یہ بہت آسان تکنیک ہے جس سے، بشمول اپنے، ہم ہر چیز کا ماس معلوم کر سکتے ہیں۔ بھاری چیزیں بھاری اس لئے ہیں کہ ان میں زیادہ stuff پایا جاتا ہے۔ اور زمین اور ان کی باہم کشش زیادہ زور کی ہے۔
خلا میں کوئی چیز بھاری اس لئے نہں ہوتی کہ وہاں پر مقامی گریویٹی کمزور ہے (اگر آپ کسی سیارے یا سورج کے زیادہ قریب نہیں)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کا کچن سکیل آپ کو بتا رہا ہے کہ گریویٹی کس قدر کمزور ہے۔ زمین کا ماس چھ ہزار ارب ارب ٹن ہے۔اور آٹے کے پیالے کو یہ صرف اتنے زور سے کھینچ رہی ہی ہے جتنا کہ ایک چھوٹا الاسٹک بینڈ۔ اور ہر بار جب آپ کوئی شے اٹھاتے ہیں تو آپ کا مقابلہ پورے سیارے سے ہے۔
نظامِ شمسی وسیع ہے کیونکہ گریویٹی کمزور ہے لیکن بڑے سکیل پر گریویٹی تمام فورسز پر فوقیت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی پہنچ دور تک ہے۔ یہ کمزور ہو سکتی ہے اور فاصلے کے ساتھ کمزور تر۔ لیکن کائنات کی وسعت میں پھیلی ہوئی ہے۔ سیارے اور ستارے اور کہکشاؤں کو کھینچ رہی ہے۔ اس کمزور سی قوت نے کائنات کا بڑے پیمانے کا سٹرکچر تشکیل دیا ہے۔
(جاری ہے)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply