پاکستان ماسکو کانفرنس میں شرکت کیوں نہیں کرے گا؟

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی اے ای اے آئندہ ہفتے 2روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کی تجویز زیر غور ہے۔ شیڈول طے ہونے پر اعلان کر دیا جائیگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورتحال کے بارے میں پتا کر کے بتایا جا سکتا ہے۔ کیس خاص نہیں تھا لیکن یہ ریماکس اہم ہیں،ترکیہ اورشام میں زلزلے سے کسی پاکستانی کے مرنے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آرمی چیف کے حالیہ بیرونی دورے کے بارے میں وزارت خارجہ کو علم نہیں ہے۔ افغانستان کے ساتھ انٹیلی جینس اور سیکیورٹی کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ماسکو میں ہونے والی علاقائی شراکت داروں کی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ترکیہ زلزلے کے بعد 23 پاکستانیوں کو گازیانٹیپ یونیورسٹی سے اڈانا پہنچا دیا گیا، 16 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا جبکہ باقی استنبول جائیں گے،پاکستان ماسکو میں ہونے والی علاقائی شراکت داروں کی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ سپین کے بعد اب فرانس کا دورہ کریں گے،فرانس میں وہ دوطرفہ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیر خارجہ کی شرکت بارے فیصلہ ہوتے ہی آگاہ کیا جائے گا، پاکستان افغانستان اور ایران کے ساتھ سیکیورٹی سمیت اہم امور پر بات چیت کررہا ہے، افغانستان اور ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تمام تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں زخمی ہونے ناظم الامور عبید اللہ نظامانی واپس نہیں جاسکے،پاکستانی ناظم الامور کی افغانستان واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply