اب گوگل دے گا چیٹ جی پی ٹی کو ٹکر

معروف سرچ انجن گوگل مصنوعی ذہانت (آے آئی) پر بنائے گئے چیٹ جی پی ٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے’بارڈ‘ کے نام سے اپنا اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کرنے جا رہا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بارڈ گوگل کے موجودہ بڑے لینگویج ماڈل لامڈا پر بنایا گیا ہے، فرم کا کہنا ہے کہ بارڈر کو ریلیز کرنے سے پہلے اس کے متعدد ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

ٹیک جائنٹ نے اپنے موجودہ سرچ انجن کے لیے نئے AI ٹولز کا بھی اعلان کیا۔

کیا گوگل کا دور ختم ہونے جا رہا؟

واضح رہے کہ AI چیٹ بوٹس سوالات کے جوابات اور معلومات تلاش کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس کی سب سے مشہور مثال ChatGPT ہے جو انٹرنیٹ پر موجود چیزوں کو علم کے ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس کے طور پر استعمال کرتے ہیں حالانکہ خدشات ہیں کہ اس میں غلط معلومات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply