پیالی میں طوفان (16) ۔ ناچتی کشمش/وہاراامباکر

سیون اپ کی بوتل لیں۔ اسے میز کے درمیان رکھ دیں۔ اس کا ڈھکن کھول دیں۔ کشمش کے دانے اس بوتل میں ڈال دیں۔ جب جھاگ صاف ہو گی تو آپ کشمشوں کا رقص دیکھیں گے۔ یہ بھاگتی ہوئی بوتل کے نیچے سے اوپر آئیں گی اور پھر واپس نیچے چلی جائیں گی۔ دیوانہ وار چکر کاٹتی رہیں گی اور ایک دوسرے سے ٹکراتی رہیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اور یہ کرتب صرف کشمش کے ساتھ ہی کام کرے گا۔ اور اس کی اچھی وجہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوتل کے اندر ہوا کا پریشر بیرونی ہوا کے پریشر سے زیادہ تھا۔ اور جب آپ نے ڈھکن کھولا تو اندر کا پریشر گر گیا۔ پانی میں بہت سی گیس حل تھی۔ اور اس کی وجہ یہ زیادہ پریشر تھا۔ کھول دئے جانے کے بعد گیس باہر نکل سکتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اسے باہر نکلنے کا راستہ چاہیے۔
گیس کا بلبلہ بننے کا عمل شروع ہونا آسان نہیں۔ گیس کے مالیکیول پہلے بنے ہوئے بلبلوں کے ساتھ مل سکتے ہیں۔ اور اس میں کشمش ان کی مدد کرتی ہے۔
کشمش پر پڑی جھریاں V-shaped ہوتی ہیں۔ اور سیون اپ انہیں مکمل طور پر نہیں ڈھکی گی۔ ہر جھری کے نیچے ایک ابتدائی بلبلہ ہو گا جو کہ گیس کی چھوٹی سی پاکٹ ہے۔ اور اس وجہ سے ہمیں یہ کرتب کرنے کے لئے کشمش جیسی جھریوں والی شے درکار ہے جو کہ چھوٹی ہو اور پانی کی کثافت سے معمولی سی زیادہ ہو۔ گیس سیون اپ سے اب ان ابتدائی بلبلوں تک پہنچ جائے گی۔ اور یہ اس کشمش کے گرد لائف جیکٹ کی طرح لپٹ کر بلبلہ بن جائے گا۔ کشمش پانی سے تھوڑی سی ہی بھاری ہے، اس لئے گریویٹی اسے نیچے کی طرف لے کر جائے گی۔ لیکن جب اس کے گرد چند بلبلے بن گئے تو یہ اسے اٹھا کر واپس اوپر کی طرف لے آئیں گے۔ اور جب یہاں تک پہنچ گئے تو پھر یہ بلبلے پھٹ جائیں گے اور کشمش واپس نیچے کی طرف گرنے لگے گی۔ اور یہ اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک سیون اپ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ بڑی مقدار میں باہر نہ نکل آئے۔
آدھ گھنٹے میں یہ رقص کبھی کبھار کی حرکت میں بدل چکا ہو گا۔ اور پھر یہ کشمش کسی مردہ مکھیوں کی طرح بوتل کی تہہ میں لیٹ جائیں گی۔
کسی بوریت والی محفل میں توجہ لینے کیلئے یہ کرتب دکھایا جا سکتا ہے۔ بلبلے اور کشمش ایک شے بن کر حرکت کرتے ہیں۔ بلبلہ جمع کشمش کا وزن تو تقریباً کشمش جتنا ہی ہوتا ہے لیکن حجم زیادہ ہے۔ جن اشیا کی کثافت کم ہو، ان کو گریویٹی کی کشش بھی کم محسوس ہوتی ہے اور یہ وجہ ہے کہ اشیا تیر سکتی ہیں۔ “تیرنے” کا مطلب صرف یہ ہے کہ گریویٹی کی ہائیرارکی کام کر رہی ہے۔ زیادہ کثیف مائع نیچے اور کم کثیف اوپر رہ جاتے ہیں۔ اور جس چیز کی کثافت مائع سے کم ہو، ہم اسے buoyant کہہ دیتے ہیں۔
(جاری ہے)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply