• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے سرکاری اور نجی سطح پر مختلف شہروں میں تقاریب، ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف شہر شہر نگر نگر ریلیوں، جلسوں اور خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔صبح 9 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجتے ہی 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ مظفرآباد، کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی سب سے بڑی زنجیر بنائی گئی جس میں بچوں اور خواتین سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، کوہالہ پل کی مرکزی تقریب میں چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس تک کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں ترجمان دفتر خارجہ اور مشیر امور کشمیر قمرالزمان کائرہ سمیت حریت رہنماوں اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

مشیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کمشیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر کے کشمیر میں عالمی سرمایہ کاری کی تمام بھارتی کوششیں ناکام ہوں گی، منصفانہ جدوجہد میں نسل در نسل کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کی غرض سے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت شہر شہر ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا آج خصوصی اجلاس ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کشمیر اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply