امریکا کے آسمان پر چینی جاسوس غبارے کی پرواز

 امریکی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیجنگ کے طے شدہ دورے سے چند روز قبل ایک چینی جاسوس غبارہ امریکا کے اوپر دو روز سے پرواز کر رہا ہے۔پینٹا گون کا اظہار تشویش۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے چین سے معاملہ اٹھا دیا ۔

اس کے علاوہ کینیڈا کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک ’بلندی سے نگرانی‘ کرنے والا غبارہ دیکھا گیا ہے اور مزید تفصیلات بتائے بغیر انہوں نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

یہ خبر ابتدا میں اس وقت سامنے آئی جب سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے چین کو امریکا کے سامنے ’سب سے بڑا جیو پولیٹیکل چیلنج‘ قرار دیا۔

پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی حکومت نے ایک اونچائی سے نگرانی کرنے والے غبارے کا پتا لگایا ہے اور وہ اس وقت براعظم امریکا کے اوپر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ غبارہ اس وقت کمرشل ایئر ٹریفک سے کافی بلندی پر پرواز کر رہا ہے اور زمین پر موجود لوگوں کے لیے فوجی یا جسمانی خطرہ نہیں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ بیجنگ صورتحال کی تصدیق کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات پر زور دینا چاہوں گی کہ جب تک حقائق واضح نہیں ہوتے، قیاس آرائیاں اور باتیں اس مسئلے کے مناسب حل کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب امریکی فوجی رہنماؤں نے مونٹانا کے اوپر غبارے کو گرانے پر غور کیا لیکن بالآخر ملبے سے حفاظتی خطرے کی وجہ سےجو بائیڈن کو اس کے خلاف مشورہ دیا۔اس سلسلے میں اگر امریکی صدر حکم دیتے تو بلنگز، مونٹانا ایئرپورٹ نے گراؤنڈ اسٹاپ جاری کردیا تھا کیونکہ فوج نے ایف-22 لڑاکا طیاروں سمیت اثاثوں کو متحرک کردیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply